احکام نماز

امام کا آخری قعدہ کیےبغیر بھول کر کھڑا ہونا اور چار کی جگہ چھ رکعات ادا کرنا

فتوی نمبر :
59213
| تاریخ :
2000-07-08
عبادات / نماز / احکام نماز

امام کا آخری قعدہ کیےبغیر بھول کر کھڑا ہونا اور چار کی جگہ چھ رکعات ادا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس بارے میں کہ ہمیں آج ظہر کی نماز میں یہ مسئلہ پیش آیا ہےکہ ۴ رکعت نماز فرض میں امام صاحب نے پہلے ۲ رکعت پڑھی ، پہلا قعدہ بھی صحیح کیا اور چوتھی رکعت میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنے کے بجائے امام صاحب بھول سے کھڑے ہوگئے تو پھر مزید ۲ رکعت اور پڑھ لیے اور سجدہ سہو بھی کیا ،یعنی ٹوٹل ۶ رکعتیں پڑھ لیں، کیا نماز ہوئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب امام صاحب فرض کی چوتھی رکعت کے آخر میں تشہد کیلئے قعدہ کرنے کے بجائے کھڑے ہوگئے اور پھر مزید دو رکعت پڑھ لیے تو اس طرح کرنے سے یہ نماز نفل بن گئی ہے اور ظہر ذمہ ے ساقط نہیں ہوئی، لہٰذا جن لوگوں نے امام صاحب کی متابعت میں ظہر کی نماز پڑھی ہے ان سب پر نماز کا لوٹانا واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ولو سها عن القعود الأخير) كله أو بعضه (عاد) ويكفي كون كلا الجلستين قدر التشهد (ما لم يقيدها بسجدة) لأن ما دون الركعة محل الرفض وسجد للسهو لتأخير القعود (وإن قيدها) بسجدة عامدا أو ناسيا أو ساهيا أو مخطئا (تحول فرضه نفلا برفعه)الخ(ج 2 ص 85)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59213کی تصدیق کریں
0     593
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات