نجاسات اور پاکی

دورانِ نماز پیشاب خارج ہوجانا

فتوی نمبر :
59204
| تاریخ :
2000-08-05
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

دورانِ نماز پیشاب خارج ہوجانا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ:
ایک شخص کا بیماری(شوگر) کی وجہ سے مسجد میں دورانِ نماز بھی پیشاب خارج ہوجاتا ہے، جو قالین اور مسجد کے فرش تک پہنچ جاتا ہے، اور اس کے چلنے سے دوسری صفوں میں بھی قطرے لگ جاتے ہیں، لہٰذا ایسے شخص کیلئے کیا حکم شرعی ہے؟ اور مسجد کی قالین اور فرش کس صورت میں پاک ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کو نماز کے پورے وقت میں اتنی فرصت نہ ملتی ہو کہ، وہ طہارت کے ساتھ نماز پڑھ سکے، تو وہ شرعاً معذور ہے، اور اگر اتنی فرصت ملتی ہو تو پھر وہ شرعاً معذور بھی نہیں، تاہم دونوں صورتوں میں اسے چاہیئے کہ مسجد کو تلویث اور گندگی سے بچانے کیلئے لنگوٹ باندھ لے، یا ایسا طریقہ اختیار کرے کہ پیشاب کے قطرے مسجد کی دریوں یا فرش تک نہ پہنچ سکیں، اور اب تک مسجد کا جتنا حصۂ قالین یا جو دریاں ناپاک ہوچکی ہیں،انہیں دھوکر پاک کرنا ضروری ہے، ان دریوں اور قالین پر ہرگز ہرگز نماز نہ پڑھی جائے۔
اور ان کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صاف پانی میں دھوکر انہیں لٹکادیا جائے، پھر جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، تو دوبارہ دھویا جائے اور لٹکا دیا جائے، غرض تین بار ایسا ضرور کریں۔ واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59204کی تصدیق کریں
0     772
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات