احکام نماز

نماز کے دوران اچانک زلزلہ آجائے تو نماز جاری رکھی جاۓ یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
59197
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے دوران اچانک زلزلہ آجائے تو نماز جاری رکھی جاۓ یا نہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ :
(۱) مسجد میں جماعت کے نماز دوران میں اچانک زلزلہ آیا ، امام صاحب نے دو رکعات نماز ادا کی اور رکعت باقی تھی اس دوران میں نماز توڑنا جائز ہے یاناجائز؟ جبکہ ہمارے امام صاحب نے نماز توڑ دی تھی اور مسجد سے باہر چلے گئے تھے؟
(۲) ہمارے گاؤں میں ایک پیر رہتے ہیں انہوں نے اپنے لئے ایک حلقہ بنایا ہوا ہے اپنے گھر میں اور اپنے مرید کے ساتھ دین کی باتیں کرتے ہیں، نماز بھی اسی جگہ پر پڑھتے ہیں ، مسجد ان کے گھر کے سامنے ہے تقریباً سو گز یا سو میٹر کے فاصلے میں ہے ، آیا ان پیر صاحب کا نماز اپنی جگہ یا مسجد میں صحیح ہے؟ یہ پیر صاحب کہتے ہیں کہ مسجد سے زیادہ ثواب یہاں ہے، وہ مسجد محلے کی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) صورتِ مسئولہ میں امام موصوف کا یہ عمل اگر جان بچانے کیلئے تھا (جیسا کہ ظاہراً یہی معلوم ہوتا ہے) تو ان کا اس طریقہ سے نماز توڑدینا شرعاً جائز اور درست تھا ، تاہم اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔
(۲) مسجد میں جماعت کے ساتھ شریک ہوکر نماز ادا کرنا، بلا عذر گھر میں نماز پڑھنے سے بہرحال بہتر اور افضل ہے اور اس کی فضیلت بہت زیادہ احادیث سے ثابت ہے بلکہ وہ شخص جو بلاعذر گھر میں نماز پڑھے اور مسجد میں جماعت کی نمازمیں شریک نہ ہو اس کیلئے سخت سے سخت وعیدیں آئی ہیں۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں پیر صاحب موصوف کا یہ کہنا کہ ’’مسجد سے یہاں ثواب زیادہ ہے قطعاً درست نہیں‘‘ انہیں چاہیئے کہ اس قسم کی باتوں سے مکمل احتراز کریں، اور دین و شریعت کی اتباع کرتے ہوئے محلہ کی مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا خود بھی اہتمام کریں اور اپنے حلقۂ احباب کو بھی پابند بنائیں ، اس لئے کہ طریقت دین پر چلنے کا نام ہے نہ کہ دین کو اپنی خواہشات کے مطابق بنانے کا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشکوٰۃ: عن ابن مسعودؓ ان من سنن الہدی الصلوٰۃ فی المساجد الذی یؤذن فیہ (الی قولہ) ولو انکم صلّیتم فی بیوتکم کما یصلی ھذا المختلف فی بیتہ لترکتم سنۃ نبیکم ولو ترکتم سنۃ نبیکم لضللتم۔(مشکوٰۃ: ص۹۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 59197کی تصدیق کریں
0     1172
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات