تدفین

کیا جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا احادیث سے ثابت ہے؟

فتوی نمبر :
59145
| تاریخ :
2000-01-02
عبادات / جنائز / تدفین

کیا جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا احادیث سے ثابت ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا چاہیئے ، کیا یہ درست ہے؟
(۲) اگر کوئی شخص نماز میں قرآن شریف کی تلاوت ، بغیر ہونٹ ہلائے ، صرف دل میں کرتا ہے تو کیا اس کی نماز درست ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا نہیں بلکہ اسے اُٹھا کر چلنے کا تذکرہ کتبِ احادیث میں موجود ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ جو شخص کم از کم ہر پائے سے دس قدم اُٹھائے تو ہر قدم پر اس کا ایک کبیرہ گناہ معاف ہونے کی بشارت دی گئی ہے لہٰذا عوام الناس میں جو محض چالیس قدم چلنا معروف ہے یہ درست نہیں بلکہ چلنا تو قبرستان تک چاہیئے اور وہاں جاکر دفن کا معاملہ بھی کرنا چاہیئے ،محض چالیس قدم تک چلنا درست نہیں۔
(۲) بغیر زبان ہلائے محض خیال میں پڑھنے سے نماز درست نہیں ہوتی کیونکہ صحتِ نماز کیلئے حروف کو صحیح طریقہ سے ادا کرنا شرط ہے اور یہ ادائیگی خواہ اتنی آواز سے ہو کہ وہ خود سنے یا خود بھی نہ سنے مگر زبان اور ہونٹوں کی حرکت سے حروف کی ادائیگی ہوجاتی ہو ، تو صحتِ نماز کیلئے کافی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وینبغی أن یحمل من کل جانب عشر خطوات لما روی فی الحدیث من حمل الجنازۃ أربعین خطوۃ کفرت اربعین کبیرۃ۔(بدائع الصنائع: ج۱، ص۳۰۹)۔
إن فی المسئلۃ ثلاثۃ أقوال قال الکرخی إن القرأۃ تصحیح الحروف و إن لم یکن الصوت بحیث یسمع و قال بشر لا بل أن یکون بحیث یسمع و قال الہندوانی لا بد أن یکون مسموعًا لہ ، زاد فی المجتبی فی النقل عن الہندوانی أنہ لایجزئہ مالم یسمع أذناہ ومن بقربہ اھـ ونقل فی الذخیرۃ عن الحلوانی أن الأصح ہذا الخ (بحر الرائق: ج۱، ص۳۳۷)۔
ثم المنفرد إذا خافت و أسمع أذنیہ یجوز بلا خلاف لو جود القراء ۃ بیقین إذ السماع بدون القرأۃ لا یتصور و أما إذا صحح الحروف بلسانہ و أداہا علی وجہہا و لم یسمع أذنیہ و لکن وقع لہ العلم بتحریک اللسان و خروج الحروف من مخارجہا فہل تجوز صلوتہ اختلف فیہ ،ذکر الکرخی أنہ یجوز و ہو قول ابی بکر البلخی المعروف بالاعمش(بدائع الصناع: ج۱، ص۱۶۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59145کی تصدیق کریں
0     1213
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات