احکام نماز

امام کا نماز پڑھانے کیلۓ عمامہ باندھنا

فتوی نمبر :
59112
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / نماز / احکام نماز

امام کا نماز پڑھانے کیلۓ عمامہ باندھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرع متین ان مسائل کے بارے میں کہ نماز پڑھاتے وقت عمامہ باندھنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ہے اور یا مستحب ہے ؟ جبکہ ایک عالمِ دین فرماتے ہیں کہ عمامہ باندھنا صرف مستحب ہے، اس لئے اسے ہرگز ترک نہیں کرنا چاہئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صرف نماز کیلئے پگڑی باندھنے اور اس کو فرض و واجب کی طرح لازم کرنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، لہٰذا پگڑی باندھے بغیر بھی نماز ادا ہوجاتی ہے، تاہم یاد رہے کہ پگڑی باندھنا نبی علیہ السلام نے بطورِ عادت اپنایا نہ بطورِ عبادت، البتہ اس پر عمل کرنے والے کو ثواب ضرور ملتا ہے لیکن اس پر عمل نہ کرنے والا موجبِ طعن بھی نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59112کی تصدیق کریں
1     1317
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات