مصارف زکوۃ و صدقات

بھائی کو شادی کے اخراجات کیلئے زکوۃ کی رقم دینا

فتوی نمبر :
58141
| تاریخ :
2022-09-05
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

بھائی کو شادی کے اخراجات کیلئے زکوۃ کی رقم دینا

کیا کوئی خاتون اپنے بھائی کی شادی کے اخراجات کیلئے زکوٰۃ دے سکتی ہے؟بھائی نوکری ڈھونڈ رہا ہے اور زکوٰۃ کا مستحق بھی ہے،مگر اسکی ہونے والی بیوی سید ہے،اور کیا اس دی گئی زکوٰۃ سے ولیمہ کا کھانا اس خاتون کیلئے جائز ہے؟
براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے بھائی کے پاس اگر ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے بقدر نقدی یا مال تجارت وغیرہ موجود نہ ہو ، تو وہ زکوٰۃ کا مستحق ہے،سائلہ اس کو زکوۃ کی رقم دےسکتی ہے،اس کے بعد وہ اسے شادی کے اخراجات میں خرچ کرے یا کہیں اور سائلہ کی زکوۃ ادا ہوجائے گی،لیکن سائلہ اگر بذات خود زکوۃ کی رقم مذکور بھائی کی شادی کے اخراجات میں خرچ کرے ، تو اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی،جبکہ مذکور بھائی اگر سائلہ کے دئیے ہوئی زکوۃ کے پیسوں سے کھانے کا انتظام کرے ، تو اس میں سے سائلہ بھی کھاسکتی ہے،لہذا سائلہ کو چاہئیے کہ رقم خود خرچ کرنے کے بجائے مذکور بھائی کو مالکانہ طور پر دیدے ، تاکہ ملکیت تام ہوکر زکوۃ ادا ہوجائے،مذکور رقم سائلہ کا بھائی اپنی سید بیوی پر بھی خرچ کرسکتاہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58141کی تصدیق کریں
0     750
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات