مباحات

موجودہ سیلاب مین این جی اوز سے امداد لینے کا حکم

فتوی نمبر :
58109
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

موجودہ سیلاب مین این جی اوز سے امداد لینے کا حکم

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے باعث این جی اوز والے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں فنڈز تقسیم کررہے ہیں لوگوں کی امداد کررہے ہیں ان سے امداد لینا کیسا مثلاً راشن ،نقدی وغیرہ ۔
جلد از جلد جواب ارسال فرمائیے جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

این جی او اور اسی طرح دیگررفاہی اداروں کے نام سےغیرمسلم تنظیمیں اور ادارے جو مغربی تعاون سے چل رہے ہیں؟ اور ملک بھر میں مختلف اوقات میں ضرورت مند اور غریب لوگوں کے ساتھ تعاون اور دیگر فلاحٰ کام کررہے ہیں۔اگران رفاہی تنظیموں کے امداد اورتعاون کا مقصد محض ضرورت مندلوگوں کی معاونت ہو، اور اس امداد کی آڑ میں مسلمانوں کے عقائد اور نظریات خراب کرنے کی کوشش نہ ہو، تو بوقت ضرورت ایسے اداروں سے تعاون لینے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تکملۃ فتح الملھم:
”والذي یتخلص من مجموع الروایات أنّ الأمر في الاستعانة بالمشرکین موکول إلی مصلحة الإسلام والمسلمین، فإن کان یؤمن علیهم من الفساد، وکان في الاستعانة بهم مصلحة فلا بأس بذلك إن شاء اللہ إذا کان حکم الإسلام هو الظاهر، و یکون الکفار تبعًا للمسلمین، و إن کان للمسلمین عنهم غنی أو کانوا هم القاد ة و المسلمون تبعًا لهم أو یخاف منهم الفساد فلایجوز الاستعانة بهم.“ (ج:۳‘ ص:۲۶۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58109کی تصدیق کریں
0     1316
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات