مباحات

بیوی کا اپنے مال میں شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا

فتوی نمبر :
58005
| تاریخ :
2022-08-27
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بیوی کا اپنے مال میں شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا

ایک خاتون کو کسی نے گفٹ میں گولڈ دیا، اب وہ کسی ضرورت مند کی مدد کرنا چاہتی ہیں بغیر کسی کو بتائے، کیا وہ دے سکتی ہیں یا شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگروہ سونا اس خاتون کی ذاتی ملکیت ہو، تو وہ جس طرح چاہے اس میں تصرف کرسکتی ہے، اور کسی اور کی مدد کے لیے بھی دے سکتی ہے، لیکن شادی شدہ زندگی میں شوہر کے علم میں لائے بغیر اس طرح کے امورسے میاں بیوی کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء پیداہونے کا اندیشہ ہوتاہے، اس لئے اس خاتون کے لئے مناسب یہ ہےکہ اپنے شوہر کےعلم میں لائے بغیر اس طرح گفٹ کرنے سے احتراز کرے، تاکہ بعد کی پریشانی سے حفاظت ہو۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58005کی تصدیق کریں
1     1193
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات