احکام نماز

نماز میں دوپٹہ کھل جائے تو کیسے باندھا جائے

فتوی نمبر :
57903
| تاریخ :
2022-08-22
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز میں دوپٹہ کھل جائے تو کیسے باندھا جائے

نماز کے دوران اگر دوپٹہ کھل جائے اور کا فی کوشش کے باوجود ایک ہاتھ سے دوبارہ نہ باندھا جائے اور بال وغیرہ کھل جانے کا خدشہ ہو تو کیا دونوں ہاتھ استعمال کر سکتے ہیں، کیا یہ عمل کثیر تو نہیں ہو جائے گا اور اگر ایسا ہو جائے تو پھر کیا کرنا چاہیے؟ کیا نماز توڑ دینی چاہیے یا پھر دونوں ہاتھ استعمال کر لینے چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فقہائے کرام نے عمل کثیر کی متعدد تعریفات ذکر فرمائی ہے، اکثر علما کے نزدیک ان سب میں راجح تعریف یہ ہے کہ دور سے دیکھنے والا شخص نمازی کو اس عمل کی وجہ سے یقین یا غالب گمان کے درجے میں یہ سمجھے کہ یہ نماز میں نہیں ہے،بلکہ نماز سے باہر ہے۔ اس لیے اگر نماز میں دوپٹہ کھل جانے کی صورت اگرچہ ایک ہاتھ سے اسے متعدد بار درست کرنے کی اس قدر کوشش کی جائےکہ سامنے والےکو نماز میں نہ ہونےکا یقین یا غالب گمان ہونے لگے ،تو اس سے بھی نماز فاسد ہوجائےگی، اس لیے اگر عمل کثیر کےبغیر دوپٹہ کو درست کرنا ممکن نہ ہو، یا اسے اسی حالت میں چھوڑ کرسر کے چوتھائی بال کھل جائے، تو اس سے بھی نماز فاسد ہوگی ، اور اس نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57903کی تصدیق کریں
0     1602
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات