(+92) 0317 1118263

لباس کے آداب و احکام

سیاہ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہننا

فتوی نمبر :
57894
| تاریخ :
2022-08-22

سیاہ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہننا

کیا سیاہ عبایا کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہنا جا سکتا ہے، اگر وہ سادہ بھی ہو اور کھلا بھی ہو کہ جسم کے خد و خال کو ظاہر نا کرتا ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عبایا پہننے کامقصد جسم کا پردہ ہے، ا س کے لیے کوئی خاص رنگ متعین نہیں، اس لیے عبایا کسی بھی رنگ کا ہو، لیکن اس پر اس طرح نقش ونگار وغیرہ نہ ہو ، جو نامحرم مردوں کے توجہ کا سبب بنے اور نہ ہی اس قدر ٹائٹ ہو کہ جسم کی ساخت نمایا نظر آئے، تو اس کا پہننا بلاشبہ جائز اور درست ہے

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57894کی تصدیق کریں
0     561
متعلقه فتاوی
( view all )