مباحات

محکمہ واپڈا کی اجازت سے مسجد میں عارضی طورپر بغیر میٹرکے بجلی استعمال کرنا

فتوی نمبر :
57281
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

محکمہ واپڈا کی اجازت سے مسجد میں عارضی طورپر بغیر میٹرکے بجلی استعمال کرنا

ہماری مسجد کا میٹر تقریباً 3 ماہ سے خراب ہے، واپڈہ کو درخواست دے دی گئ ہے، ان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی میٹر دستیاب ہوں گے وہ نصب کردیا جائے گا، میٹر خراب ہونے کی وجہ سے مسجد انتظامیہ نے لائن کو ڈائریکٹ کردیا ہے جس کا علم بجلی کے محکمہ کو بھی ہے، جب تک میٹر نہیں لگتا اس وقت تک بجلی کا محکمہ اوسط بل بھیج رہا ہے جو کہ مسجد کی عمومی طور پر ہر ماہ آنے والے بل سے زیادہ ہے، جسے مسجد انتظامیہ باقاعدہ جمع بھی کروارہی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ لائٹ میٹر سے نہیں آرہی لہذا اس مسجد میں نماز ادا کرنا درست نہیں نیز ادا کی گئی نمازیں واجب اعادہ ہیں، جواب دے کر مشکور فرمائیں کہ کیا اس مسجد میں نماز ادا درست ہے یا نہیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرواقعۃ میٹرکی خرابی کی وجہ سے محکمہ واپڈانے مسجد کےدوسرے میٹرلگنے تک بغیرمیٹرکے بجلی استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہو، اور سابقہ ایوریج کے حساب سےمسجد کابل بھی آرہاہو، تو ایسی صورت میں وقتی طورپر مسجد کے لیے بغیرمیٹرکے بجلی استعمال کرنااور اس مسجد میں ادائیگی نماز بلاشبہ جائز اور درست ہے، اور اس پر بلاوجہ معترض ہونادرست نہیں،اس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57281کی تصدیق کریں
0     1448
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات