احکام نماز

سمتِ قبلہ کی پرواہ کیے بغیر نماز ادا کرنا- پانی کا انتظام نہ ہو تو ٹشوپیپر سے استنجاء کرنا کافی ہے

فتوی نمبر :
558
| تاریخ :
2004-04-11
عبادات / نماز / احکام نماز

سمتِ قبلہ کی پرواہ کیے بغیر نماز ادا کرنا- پانی کا انتظام نہ ہو تو ٹشوپیپر سے استنجاء کرنا کافی ہے

محترم مفتی صاحب! میں "شکاگو ، امریکا" کے ایک کمپنی کا ملازم ہوں ، میرے دو سوال ہیں:
۱ ۔ ہمارے کارخانے میں نماز کے لۓ مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ، جب نماز کا وقت ہو جاتا ہے تو میں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سمتِ قبلہ کی پرواہ کیے بغیر نماز ادا کرتا ہوں ، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میری اس طرح کی نماز اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول ہوگی یا نہیں؟
۲۔ کارخانے کے اندر قضاءِ حاجت کے بعد ، استنجاء اور طہارت کے لۓ کوئی انتظام نہیں ، اس صورت میں آپ بتائیں کہ میں کیا کر سکتا ہوں ، نماز کی ادائیگی کے لۓ؟ رہائش کارخانہ سے کافی فاصلہ پر ہونے کی وجہ سے گھر بھی نہیں جا سکتا اور مسجد بھی کافی دور ہے، لہٰذا آپ بتائیں کہ میرے لۓ کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیۓ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔نماز میں قیام اور قبلہ کی طرف رخ کرنا فرائض میں سے ہے ، اور ان کے ترک سے نماز بھی ادا نہیں ہوتی ، اس لۓ سائل کو چاہیۓ کہ کسی بھی پاک جگہ کپڑا بچھا کر نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرے ، محض نامناسب جگہ ہونے کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے سے احتراز چاہیۓ۔
۲۔ ایسی صورت میں ٹشو پیپر وغیرہ اشیاء کے ذریعہ پاکی حاصل کر کے اور وضو کے بعد نماز کا اہتمام کیا جائے ، پانی بہانا ضروری نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 558کی تصدیق کریں
0     319
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات