السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! استادِ محترم ! نماز کھڑے ہونے پر صف مکمل نہیں ہوئی ،تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا جہاں جگہ ہے وہاں پر کرسی رکھ کر نماز میں شامل ہو یا کنارے پر آخر میں کرسی پر بیٹھ جائے؟درمیان میں جگہ خالی ہے۔ ہو سکتا ہے بعد میں آنے والے صف مکمل کریں ۔تو اس صورت حال میں درست عمل کیا ہے؟ آخر میں بیٹھ جانا یا جہاں جگہ ہو وہاں پر کرسی لے جانا؟ جزاک اللہ !
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے حضرات کو چاہیئے کہ وہ صف کی ایک طرف کرسی رکھیں، تاکہ بیچ میں کرسی رکھنے سے دیگر نمازیوں کو تکلیف نہ ہو ، چنانچہ کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو اگر یہ غالب گمان ہو کہ یہاں تک صفیں بن جائیں گی، تو بیچ میں کرسی رکھنے کے بجائے ایک طرف اپنی کرسی رکھے۔
كما في الفتاوى الشامية: قال في المعراج : الافضل ان يقف في الصف الاخر اذا خاف ايذاء احد، قال عليه الصلاة والسلام : " من ترك الصف الاول مخافة ان يؤذى مسلما اضعف له اجر الصف الاول - اھ (569/1)