سوال یہ ہیکہ ہمارے آفس میں سی سی ٹی وی کیمرہ کی 4 سے 5 ایل سی ڈی لگی ہیں تو کیا اس کمرے میں فرض نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ فرض نماز مسجد میں باجماعت پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیۓ، جبکہ ایسے کمرہ میں نماز پڑھنا جہاں سی سی ٹی وی کی اسکرین لگی ہو ، اگرچہ جائز ہے، لیکن اس صورت میں بھی بہتر یہ ہے کہ نماز کے دوران اگر اسکرین بالکل سامنے ہو تو اس اسکرین کو بند کردے یا اس پر کپڑا ڈال دے ، تاکہ اس کی وجہ سے نماز میں خلل واقع نہ ہو۔
فی الهدایة : و یکره أن یکون فوق رأسه فی السقف أو بین یدیه أو بحذائه تصاویر أو صورة معلقة ’’لحدیث جبریل إنا لا ندخل بیتا فیه کلب أو صورة و لوکانت الصورة صغیرة بحیث لا تبدوا للناظر لا یکره لأن الصغار جداً لا تعبد ’’و إذا کان التمثال مقطوع الرأس‘‘ أی ممحو الرأس ’’فلیس بتمثال‘‘ لأنه لا یعبد بدون الرأس و صار کما إذا صلی إلی شمع أو سراج علی ما قالوا اھ (۱/ ۶۵)۔
و فی الدر المختار : و أن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو (بحذائه) يمنة (إلی قوله) (تمثال) (إلی قوله) (و اختلف فيما إذا كان) التمثال (خلفه و الأظهر الكراهة و) لا يكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه لأنها مهانة (أو في يده) عبارة الشمني بدنه لأنها مستورة بثيابه (أو على خاتمه) بنقش (إلی قوله) (أو كانت صغيرة) (إلی قوله) (أو مقطوعة الرأس أو الوجه) (إلی قوله) (أو لغير ذي روح لا) اھ (1/ 648)۔