نجاسات اور پاکی

غدود سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

فتوی نمبر :
48485
| تاریخ :
2021-12-10
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

غدود سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

السلام علیکم!
جناب میری عمر 29 سال ہے میں کنوارا ہوں ، میری عضو تناسل کے سر کے نزدیک نیچے کی جانب ایک دانہ نماغدود ہے، جس سے مجھے کوئی تکلیف نہیں، لیکن کبھی کبھی اس میں سے ایک چپچپی رطوبت نکلتی ہے، اس رطوبت کا تعلق اشتعال سے ہرگز نہیں، کیا اس سے میرے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ راہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی زخم اور دانہ و غیرہ سے نکلنے والی رطوبت چونکہ نجس ہوتی ہے ، اس لیے صورت مسئولہ میں مذکور دانہ سے رطوبت نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا ،اور کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ، لہذا نماز کیلئے اس ناپاک حصہ د ھونا اور نیا وضو کر نالازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وكذا كل ما خرج منه موجبا لوضوء وغسل مغلظ اھ (۱/ ۳۱۸)
وفيه ايضا : يجوذ رفع نجاسة حقيقة عن محلها بما ولو مستعملا به يفتي اھ (۱/ ۳۰۹) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاراحمد سلطان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48485کی تصدیق کریں
0     670
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات