السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام غلبہ نیند میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ مکمل و مدلّل جواب مرحمت فرمائیں۔
واضح ہو کہ غلبہ نیند کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کچھ آرام کرکے نماز پڑھنی چاہیے ،تاہم اگر فرض نماز کاوقت نکلنے کا اندیشہ ہوتو ایسی صورت میں پہلے فرض نماز پڑھنا لازم ہے ۔
ففی ردالمحتار : قال فی التتا رخانية،وکذا اذا غلبه النوم یکرہ له ان یصلی بل ینصرف حتی یستیقظ اھ(2/48)
وفی المحیط البرھانی فی الفقه النعمانی: نوع آخر فی المتفرقات (الی قوله)وکذا اذا غلبه النوم یکرہ له ان یصلی بل ینصرف حتی یستیقظ لان فی الصلوة مع النوم تھاوناً وغفلةً وتركَ تقید اھ(1/467) واللہ اعلم باالصواب