کموڈ کا استعمال کیسا ہے؟ اس پر لگے پانی سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟
کموڈ کا استعمال تو جائز اور درست ہے، البتہ اس پر لگا ہوا پانی اگر ناپاک ہو اور وہ پانی کپڑے یا جسم کو لگ جائے ، تو اس سے کپڑے اور جسم ناپاک ہو جاتے ہیں ، اس لئے استعمال سے پہلے اس پر پانی بہایا جائے ،تاکہ اوپر کے حصے پر اگر ناپاک چھینٹیں ہوں تو وہ صاف ہو جائیں۔
کما فی الفتاوى الھندية : و إزالتها إن كانت مرئية بإزالة عينها و أثرها إن كانت شيئا يزول أثره و لا يعتبر فيه العدد ، كذا في المحيط فلو زالت عينها بمرة اكتفى بها اھ (1/41)۔
و فی الھداية : النجاسة ضربان مرئية و غير مرئية فما كان منها مرئياً فطهارتها بزوال عينها (الى قوله) و ما ليس بمرئي فطهارتها أن يغسل حتى يغلب على ظن الغاسل أنه قد طهر اھ (1/73)۔