نماز کے لیے روئی یا فوم کی ’’جائے نماز‘‘ استعمال کرسکتے ہیں؟ کیونکہ مجھ سے زمین پر بیٹھا نہیں جارہا۔
ایسی ’’جائے نماز‘‘ پر نماز پڑھنا جائز ہے، جس پر سجدہ کرنے کی صورت میں سر اس پر ٹک جاتا ہو، البتہ اگر جائے نماز اتنی نرم ہو کہ سجدہ کرنے کی صورت میں سر دھنستا ہی چلا جائے تو ایسے مصلّے پر سجدہ ادا نہیں ہوگا۔
ففی الفتاوی الھندية: ولو سجد علی الحشیش او التبن او علی القطن او الطنفسة او الثلج ان استقرت جبھته وانه یجد حجمه یجوز وان لم تستقر لا۔اھ (1/ 70) واللہ اعلم بالصواب!