نجاسات اور پاکی

خشک ناپاک چیز کو گیلے ہاتھ لگنا

فتوی نمبر :
48089
| تاریخ :
2021-11-13
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

خشک ناپاک چیز کو گیلے ہاتھ لگنا

مولانا صاحب ! نہا کے نکلتا ہوں تو سرسے پانی گرتا ہے اور نیچے پھر اسکی چھینٹیں اڑتی ہیں ، نیچے پانی پڑا ہوتا ہے، تو اس پانی میں جب خشک گندی شوز آئے تو وہ دوبارہ گیلا ہوجائے گا تو وہ بھی ناپاک چھینٹیں ہونگی کیا؟ اور اگر کوئی ناپاک خشک چیز ہو تو اس کو گیلے ہاتھوں سے پکڑیں گے، تو کیا وہ ہاتھ بھی ناپاک ہو جائیگا ؟ میں جب بھی ہاتھ دھوتا ہوں تو کس چیز کو ہاتھ نہیں لگا تا ، کہ میرے ہاتھ ناپاک ہوجائیں گے ، کیا خشک ناپاک کپڑے یا کسی چیز کو صاف گیلے ہاتھ لگائیں ،تو کیا وہ گیلے صاف ہاتھ بھی ناپاک ہوجائیں گے کیا؟ مولانا صاحب لازمی سوال کا جواب دیجئے گا ، براۓ مہربانی ، بہت مشکل میں ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال تقریباً وہم پر مبنی ہے ، اس لئے ان کو چاہیئے کہ و ہم سے نکلنے کی کوشش کرے ، تاہم نہانے کے بعد یا وضو کے بعد جو پانی اعضاء سے گرتا ہے وہ ناپاک نہیں ہو تا الا یہ کہ وہ پانی کسی گندی جگہ پر پڑ جائے تو ایسی صورت میں وہ پانی ناپاک ہو جائے گا ، اور اگر کوئی نا پاک خشک چیز کو گیلے ہاتھوں سے پکڑیں گے اگر نجاست کا اثر ( بو یا تری) ہاتھوں میں ظاہر ہوجائے تو ہاتھ ناپاک ہوجائیں گے ورنہ ناپاک نہیں ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق و منحة الخالق : (قوله و الماء المستعمل لقربة أو رفع حدث إذا استقر في مكان طاهر لا مطہر) اهـ (۱/ ۱۹۵).
و في الدر المختار : نام أو مشى على نجاسة ، إن ظهر عينها تنجس و إلا لااهـ (3451)۔
و فى حاشية ابن عابدين : تحت (قوله نام) أي فعرق . و قوله أو مشى أي و قدمه مبتلة . (قوله على نجاسة) أي يابسة لما في متن الملتقى لو وضع ثوبا رطبا على ما طين بطين نجس جاف لا ينجس ، قال الشارح : لأن بالجفاف تنجذب رطوبة الثوب من غير عكس بخلاف ما إذا كان الطين رطبا . اهـ (قوله : إن ظهر عينها) المراد بالعين ما يشمل الأثر لأنه دليل على وجودها لو عبر به كما في نور الإيضاح لكان أولى . (قوله : تنجس) أي فيعتبر فيه القدر المانع كما مر في محله اهـ (1/ 346)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مغفوراللہ حکیم رشیدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48089کی تصدیق کریں
1     2356
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات