نجاسات اور پاکی

چھوٹی ، بڑی چھپکلی کاگھر ٹینک میں گرجانے کی صورت میں، پانی کے بارے میں احکامات

فتوی نمبر :
47974
| تاریخ :
2021-11-03
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

چھوٹی ، بڑی چھپکلی کاگھر ٹینک میں گرجانے کی صورت میں، پانی کے بارے میں احکامات

کیا چھپکلی پانی کے ٹینک میں گر کر مر جائے تو گھر کے ٹینک کا پانی ناپاک ہو جاۓ گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چھپکلی بڑی ہو ( جس میں بہتا ہوا خون ہو) اور وہ پانی کی چھوٹی ٹینکی (جس کا کل رقبہ 225 اسکوائر فٹ سے کم ہو ) میں گر کر مر جائے تو اس سے پانی ناپاک ہو جائے گا ، لہذا اس پانی سے وضو وغیرہ کرناشر عاً درست نہیں، البتہ اگر ٹینکی (225 اسکوائر فٹ) یا اس سے زیادہ بڑی ہو تو اس میں بڑی چھپکلی گرنے سے بھی پانی ناپاک نہ ہو گا ، بشر طیکہ پانی کے تین اوصاف (رنگ، بو ، مزہ) میں سے کوئی وصف نہ بدلے، لیکن اگر ان تین اوصاف میں سے کوئی وصف بدل جائے تو پھر وہ پانی ناپاک شمار ہو گا، جبکہ چھپکلی چھوٹی ہو ( یعنی اس میں بہتا ہوا خون نہ ہو) تو ایسی صورت میں بہر حال پانی میں گر کر مرنے سے ٹینکی کا پانی ناپاک تو نہ ہوگا ، البتہ طبی لحاظ سے اگر اس پانی کا استعمال مضرِ صحت ہو تو اس کے استعمال سے احتراز ہونا چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوى السراجية : عقرب او نحوها مما لا دم له يموت في تور الماء لايفسد الماء و لو وقع فيه حمامة او سام ابرص افسده اهـ (ص:34)۔
و في فتاوى قاضی خان : و موت ما لا دم له (الى قوله) لايفسد الماء فان كانت الحية او الضفدع عظيمة لها دم سائل يفسد الماء كذا الوزعة الكبيرة اهـ ( ج : 1 ص: 18)۔
و في رد المحتار : تحت (قوله و سواكن البيوت) طاهر للضرورة أى مما له دم سائل كالفارة و الحية و الوزعة بخلاف ما لادم له كالخنفس و الصرصر و العقرب فانه لا يكره اهـ (ج 1 ص: 224)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابوبکر عثمان غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47974کی تصدیق کریں
0     1709
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات