السلام علیکم!
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کچھ بچوں/ بڑوں کی زبان منہ کی نچھلی جگہ سے ایک جھلی کی مدد سے (جسے ٹنڈواں بھی کہتے ہیں) چپکی ہوئی ہو جڑی ہوئی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کھانے پینے ، بات چیت وغیرہ میں مشکلات ہوتی ہیں، خاص طور پر بچوں میں تو تلا پن بھی اس کی وجہ سے ہو سکتا ہے، ڈاکٹر حضرات ایک چھوٹا سا آپریشن تجویز کرتے ہیں جس میں ٹنڈوال کو زبان سے چھوٹا ساکٹ لگا کر نارمل حالت میں لایا جاتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے ،کہ ایسا آپریشن کروانا صحیح ہے، بچوں کے لئے بھی اور بڑوں کے لئے بھی ، بہت مہربانی ہوگی ۔ شکر یہ اللہ حافظ
اگر کوئی ماہر معالج آپریشن کے ذریعہ مذکور بیماری سے نجات اور مریض کے صحت یاب ہو کر بات چیت کا نارمل ہو جانا تجویز کرے اور اس طرح یہ علاج ممکن بھی ہو تو ایسا کروانے میں شرعاً بھی کوئی حرج نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے ۔
ففي البحر الرائق: و في المحيط أن الأصل إيصال الألم إلى الحيوان لمصلحة تعود إلى الحيوان يجوز اھ (8/ 232)۔
و في الفتاوى الهندية: من له سلعة زائدة يريد قطعها إن كان الغالب الهلاك فلا يفعل وإلا فلا بأس به كذا في خزانة اھ (5/ 360)۔