احکام نماز

مقتدی اگر تشہد پڑھنا بھول جائے تو کیا امام کی اقتداء میں اس کے ذمہ سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
46784
| تاریخ :
2021-08-04
عبادات / نماز / احکام نماز

مقتدی اگر تشہد پڑھنا بھول جائے تو کیا امام کی اقتداء میں اس کے ذمہ سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

سوال:السلام علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ اگر مقتدی دوران نماز امام کے پیچھے انفرادی طور پر کچھ بھول جائے مثلاً تشہد پڑھنا یا درود پاک پڑھنا تو ایسی صورت مقتدی کے سجدہ سہو کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر مقتدی امام کے پیچھے دورانِ نماز کچھ بھول جائے تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں، بلکہ بغیر سجدہ سہو کے اس کی نماز ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی بدائع الصنائع: فأما المقتدي إذا سها في صلاته فلا سهو عليه؛ لأنه لا يمكنه السجود؛ لأنه إن سجد قبل السلام كان مخالفا للإمام، وإن أخره إلى ما بعد سلام الإمام يخرج من الصلاة بسلام الإمام؛ لأنه سلام عمد ممن لا سهو عليه، فكان سهوه فيما يرجع إلى السجود ملحقا بالعدم لتعذر السجود عليه، فسقط السجود عنه أصلا اھ (۱/ ۱۷۵) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46784کی تصدیق کریں
0     710
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات