بازار سے انڈے لے کر آتے ہیں تو بعض اوقات اس کے اوپر پیلا نشان ہوتا ہے، جو کہ دھونے سے ختم ہوجاتا ہے ، اب اگر ان کو نہ دھویا جائے تو کیا انڈے کو توڑنے سے جو اس کے اندر سے انڈا مائع حالت میں نکلتا ہے ، اگر وہ ان نشانوں میں سے ہوتا ہوا گرے نیچے ،تو کیا وہ انڈا پاک ہوگا یا ناپاک؟ جبکہ یہ یقین بھی نہیں ہوتا کہ انڈےکے اوپر لگے ہوئے وہ پیلے دھبے آیا کہ مرغی کی بیٹ ہے یا کوئی اور نشان ہے؟
صورتِ مسئولہ میں انڈوں کو توڑنے سے قبل دھولینا بہتر ہے،البتہ اگر کوئی شخص دھوئے بغیر ہی استعمال کرے تو ان نشانات کی وجہ سے انڈوں کی پاکی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
کمافی رد المحتار : و فيها أيضا البيضة الرطبة أو السخلة إذا و قعت من الدجاجة أو الشاة في الماء لا تفسده اهـ (1/212)۔