احکام نماز

مسبوق اگر "التحیات"پڑھے بغیر کھڑا ہوجائے تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
43225
| تاریخ :
2021-01-11
عبادات / نماز / احکام نماز

مسبوق اگر "التحیات"پڑھے بغیر کھڑا ہوجائے تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں ؟

مسبوق امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں شریک ہوا اور التحیات شروع کر دی لیکن امام نے سلام پھیر دیا اور مسبوق" التحیات"مکمل کیے بغیر کھڑا ہو گیا یا پھر قعدہ اولی میں امام کے ساتھ شریک ہوا اور التحیات شروع کر دی، لیکن امام تیسری رکعت میں کھڑا ہو گیا اور مسبوق التحیات مکمل کیے بغیر کھڑا ہوگیا، اس کی نماز ہو جائےگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قعدہ میں بیٹھنے کے بعد تشہد پڑھنا واجب ہے، چنانچہ اگر مسبوق امام کے ساتھ قعدہ اولیٰ یا قعدہ ثانیہ میں شریک ہو جائے، پھر امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے یا قعدہ اخیرہ میں امام سلام پھیر دے تو دونوں صورتوں میں مسبوق پر لازم ہے کہ پہلے تشہد مکمل کرے پھر کھڑا ہو، اگر مسبوق تشہد پورا کیے بغیر کھڑا ہو جائے تو دونوں صورتوں میں اس کی نماز اگرچہ ادا ہو جائےگی، مگر قصداً واجب چھوڑنے کی وجہ سے نماز مکروہ ہوگی، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار:(والتشهدان) ويسجد للسهو بترك بعضه ككله وكذا في كل قعدة في الأصح إذ قد يتكرر عشرا اھ (1/ 466)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة اھ (1/ 466)
وفی حاشية ابن عابدين: والحاصل أن متابعة الإمام في الفرائض والواجبات من غير تأخير واجبة، فإن عارضها واجب لا ينبغي أن يفوته بل يأتي به ثم يتابع، كما لو قام الإمام قبل أن يتم المقتدي التشهد فإنه يتمه ثم يقوم لأن الإتيان به لا يفوت المتابعة بالكلية، وإنما يؤخرها، والمتابعة مع قطعه تفوته بالكلية، فكان تأخير أحد الواجبين مع الإتيان بهما أولى من ترك أحدهما بالكلية، بخلاف ما إذا عارضها سنة كما لو رفع الإمام قبل تسبيح المقتدي ثلاثا فالأصح أنه يتابعه لأن ترك السنة أولى من تأخير الواجب اهـ ملخصا. (إلی قوله) وكذا لا يتابعه في ترك الواجب القولي الذي لا يلزم من فعله المخالفة في واجب فعلي كالتشهد والسلام وتكبير التشريق، بخلاف القنوت وتكبيرات العيدين إذ يلزم من فعلهما المخالفة في الفعل وهو القيام مع ركوع الإمام. اهـ. (1/ 470)
واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43225کی تصدیق کریں
0     1033
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات