کیا یہ ممکن ہے کہ میں کرسی پر بیٹھ جاؤں جب میں سجدہ کروں اور التحیات میں بیٹھوں ؟ اس لۓ کہ میرے گھٹنوں کا مسئلہ ہے، کیا میں کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرسکتا ہوں ؟ کیونکہ میرے گھٹنوں میں درد ہے۔
گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے اگر سائل کے لۓ زمین پر بیٹھنا اور سجدہ کرنا مشکل ہو اور مذکور تکلیف کی وجہ سے سائل رکوع کر لینے کے بعد زمین پر سجدہ کرنے کے بجائے کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے سجدہ کرکے نماز ادا کرے تو سائل کے لۓ ایسا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں اور نماز بلا کراہت ادا ہوگی۔
فی الدر المختار : (من تعذر عليه القيام) أي كله (لمرض) (صلى قاعدا) و لو مستندا إلى وسادة أو إنسان فإنه يلزمه ذلك على المختار (كيف شاء) على المذهب لأن المرض أسقط عنه الأركان فالهيئات أولى . اھ (2/ 97)۔
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله بل تعذر السجود كاف) نقله في البحر عن البدائع و غيرها . و في الذخيرة : رجل بحلقه خراج إن سجد سال و هو قادر على الركوع و القيام و القراءة يصلي قاعدا يومئ ؛ و لو صلى قائما بركوع و قعد و أومأ بالسجود أجزأه اهـ (2/ 97)۔
و فی الفتاوی التاتارخانیة : فإن عجر عن الرکوع و السجود و قدر علی القعود فانه یصلی قاعداً بایماءٍ و یجعل السجود اخفض من الرکوع اھ (۲/ ۶۶۷)۔