مصارف زکوۃ و صدقات

اپنے مریض بھائی جس کی زمین ہو اس کی زکوۃ کی رقم سے مدد کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
42639
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

اپنے مریض بھائی جس کی زمین ہو اس کی زکوۃ کی رقم سے مدد کرنا کیسا ہے؟

میرا بھائی تقریباً چالیس سال کا ہے، اور اس کی تشخیص مستقل طور پر دماغی توازن خراب ہونے کے طور پر ہوچکی ہے، اور وہ رحمان نفسیاتی ہسپتال حیدر آباد میں چودہ مہینے سے داخل ہے، وہ یہ سمجھتا ہے نعوذ بااللہ وہ بڑی بات کہی کہ وہ مسلمانوں کی مسجد میں گیا اور نہیں قادیانی کہا وغیرہ وغیرہ ، اور گھر میں بھی اس کا رویہ درست نہیں ہے، بےجاشک کرنا ،بہت غصہ ہونا، وقتا ً فوقتاً چلّانا، اور گھنٹوں غیر ضروری باتیں کرنا اور مناسب دوائیاں نہ لینا، جب گھر میں تھا خاموشی سے بلوچستان اور کیماڑی چلاگیا اور وہاں رینجر نے اس کو پکڑ لیا اور لاک اپ میں رکھنے کےبعد گھر رابطہ کر کے اس کو چھوڑ دیا، میرا سوال یہ ہے کہ جب یہ کماتا نہیں ہے، اور ذیابیطس اور انسولین پر ہے، اس کا دماغی توازن درست نہیں، تو کیا میں اس کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں، اس کے ہسپتال کے بلز کے لیے یا جب وہ چاہے، اصل میں اس نے میرپور خاص میں چند سال پہلے ایک پلاٹ بھی لیا تھا، جس کی قیمت تقریباً تین لاکھ تک ہوگی، تو کیا موجودہ دماغی توازن کے مسئلہ کے پیش نظر میں اس کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بھائی کے پاس رہائش مکان کے علاوہ جو پلاٹ موجود ہے، وہ چونکہ اس کی ضروریات اصلیہ سے زائد ہے، اور اس کی مالیت بھی نصاب کو پہنچتی ہے ، اس لیے سائل کا بھائی مذکور پلاٹ کی وجہ سے صاحب نصاب شمار ہوگا،لہذا سائل کے لیے ایسی صورت میں اسے زکوٰۃ کی مد میں رقم دینا درست نہ ہوگا، سائل کو چاہیے کہ زکوٰۃ کی مد کے علاوہ نفلی صدقات عطیات کی مد سے اپنے بھائی کا تعاون کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیة: لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة الخ (1/ 189)۔
وفی فقہ الاسلامی وادلتہ: اما العقار الذی یسکنہ صاحبہ او یکون مقراً لعملہ کمحل للتجارۃ ومکان لصناعة فلا زکوٰۃ فیہ الخ (2/ 787)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42639کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات