نجاسات اور پاکی

کتے کا جسم اور کپڑے کو چھونے کا حکم

فتوی نمبر :
42506
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کتے کا جسم اور کپڑے کو چھونے کا حکم

میں یورپ میں رہتا ہوں، فیملی کے ساتھ، وہ مسلمان نہیں، ان کے پاس گھر میں ایک کتا ہے، جب کبھی میں کام سے واپس آتا ہوں، تو کتا میرے ٹراؤزر کو چھوتا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نماز کیسے پڑھوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کتے کا جسم اور بدن کا سائل سے ٹچ ہونے سے کپڑے ناپاک نہ ہونگے، بشرطیکہ اس کے ظاہر بدن پر کوئی نجاست نہ لگی ہو، تاہم اگر کتا سائل کا ٹراؤزر منہ میں لیتا ہو ، اور اس کے نتیجے میں قدرِ درہم سے زیادہ اس کا لعاب ٹراؤزر پر لگ جاتا ہو، تو ایسی صورت میں متاثرہ جگہ دھوئے بغیر اس ٹراؤزر میں نماز نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله ما لم ير ريقه) فالمعتبر رؤية البلة وهو المختار نهر عن الصيرفية، وعلامتها ابتلال يده بأخذه، وقيل لو عض في الرضا نجسه؛ لأنه يأخذ بشفته الرطبة لا في الغضب لأخذه بأسنانه (إلی قوله) والأصح أنه إن كان فمه مفتوحا لم يجز؛ لأن لعابه يسيل في كمه فينجس لو أكثر من قدر الدرهم (إلی قوله) وفي ظاهر الرواية أطلق ولم يفصل: أي أنه لو انتفض من الماء فأصاب ثوب إنسان أفسده سواء كان البلل وصل إلى جلده أو لا اھ (1/ 208)
وفی الفتاویٰ الخانیة علی هامش الهندیة: الکلب إذا أخذ عضو انسان أو ثوبه بفیه أن أخذه فی الغضب لا یفسده وإن أخذه فی اللعب والمزاح یفسده لأنه فی الوجه الاوّل یأخذ بسنه وسنه نجس وفی الوجه الثانی یأخذ بفیه ولعابه نجس اھ (۱/ ۲۰) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عباس مسکین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42506کی تصدیق کریں
0     1549
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات