احکام نماز

بیماری کی وجہ سے فرض نماز گھر پر ادا کرنا

فتوی نمبر :
425
| تاریخ :
2004-10-17
عبادات / نماز / احکام نماز

بیماری کی وجہ سے فرض نماز گھر پر ادا کرنا

السلام علیکم ! میں آپ سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ میں کچھ دنوں سے بیمار ہوں اور کمزوری کا شکار ہوں ، اس وجہ سے رمضان میں نماز گھر میں ادا کررہا ہوں ، تو ایسے میری نماز قبول ہوگی؟ جبکہ مسلمان مرد کی فرض نماز گھر میں نہیں ہوتی ہیں ، براہِ کرم اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرد کی فرض بھی گھر میں پڑھنے سے اگرچہ شرعاً درست ہو جاتی ہے ، مگر بلاعذر ترکِ جماعت گناہ کی بات ہے، جبکہ سائل اگر کسی مجبوری کی وجہ سے گھر میں نماز پڑھتا ہو ،تو اس کی یہ نماز بلاشبہ عند اللہ قبول ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : فلا تجب على مريض و مقعد و زمن و مقطوع يد و رجل اھ(1/ 555)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 425کی تصدیق کریں
0     1040
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات