تراویح

کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
413
| تاریخ :
2004-10-16
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ جیسا کہ آج کل ۵ روزہ ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح جگہ جگہ ہو رہی ہیں تو ایسی تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟ اور اگر نہیں، پھر اس کے متعلق شریعت کی رو سے تفصیل بیان کریں، اللہ پاک آپ جزائے خیر دے!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تراویح کے سلسلہ میں تین امور سنت ہیں، اول: یہ ہے کہ بیس رکعات تراویح پڑھی جائیں ، دوسرا یہ ہے کہ روزانہ پڑھی جائیں ، اور تیسرا یہ کہ ان میں ایک مرتبہ پورا قرآن کریم ختم کیا جائے۔
اب اگر کسی حافظِ قرآن کےلۓ مسجد میں سنانے کا انتظام نہ ہو سکے یا دیگر وجوہات کی بناء پر وہ چند ایام میں قرآن کریم سنانا چاہتا ہو اور کچھ متعلقین بھی قیام اللیل کی غرض سے اس کے ساتھ شریکِ نماز ہو جائیں اور ختم قرآن کی سنت کو چند ایام میں پورا کر لیں اور اس کے بعد بھی تروایح نہ چھوڑیں، بلکہ پورا مہینہ پڑھتے رہیں، خواہ چھوٹی چھوٹی سورتوں کے ساتھ ہی کیوں نہ پڑھیں اور اس کے بعد اپنے مشاغل میں مصروف ہو جائیں، تو یہ بلاشبہ جائز ہے۔
اور اگر چند یوم میں ختمِ قرآن کے بعد تراویح ہی ترک کردیں تو یہ بلاشبہ ایک غلط حرکت اور ترکِ سنت ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 413کی تصدیق کریں
0     1025
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات