نجاسات اور پاکی

ناپاکی کے ایام میں عورت کے جائے نماز پر بیٹھنے سے جائے نماز ناپاک ہوجائیگی؟

فتوی نمبر :
40125
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاکی کے ایام میں عورت کے جائے نماز پر بیٹھنے سے جائے نماز ناپاک ہوجائیگی؟

اگر عورت کے ناپاکی کےایام ہوں اور وہ وضو کرکے جائےِنماز پر تسبیحات ، ذکر واذکار وغیرہ کرے، توکیا وہ جائےِ نماز پاک ہوگی اور کوئی دوسرا جو پاک ہو اس پر نماز ادا کرسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت اپنے مخصوص ایام میں جس جائے نماز پر ذکرو اذکار کرے، اگر اس پر ظاہری نجاست نہ لگی ہو، تو وہ پاک ہے، کوئی دوسرا شخص بھی اس پر نماز پڑھ سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في صحيح البخاري: أن زينب بنت أم سلمة، حدثته أن أم سلمة حدثتها قالت: بينا أنا مع النبي صلى الله عليه وسلم، مضطجعة في خميصة، إذ حضت، فانسللت، فأخذت ثياب حيضتي، قال: «أنفست» قلت: نعم، فدعاني، فاضطجعت معه في الخميلة(1/ 67)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40125کی تصدیق کریں
0     687
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات