احکام نماز

قضاء شدہ نمازوں کو تخفیف کے ساتھ ادا کرنے کاطریقہ

فتوی نمبر :
40101
| تاریخ :
2020-04-08
عبادات / نماز / احکام نماز

قضاء شدہ نمازوں کو تخفیف کے ساتھ ادا کرنے کاطریقہ

کیا قضاءِ عمری کی مختلف نمازیں ایک ہی وقت میں پڑھنا جائز ہے یا پھر ہم صرف ظہر کے قضا ظہر ہی کے وقت میں پڑھ سکتے ہیں ؟ اور میں نے کہیں پڑھا کہ قضاِء عمری جلد سے جلد ادا کرنے کے لئے دعاءِ قنوت اور دیگر تسبیحات کو مختصر کر سکتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ اگر ہاں تو کون سی تسبیحات مختصر کر سکتے ہیں اور دعاءِ قنوت کے بجائے کیا پڑھنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی کے ذمہ بہت ساری قضا نمازیں باقی ہوں، تو اس پر جلد از جلد ان نمازوں کو ادا کرکے اپنا ذمہ فارع کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ بلاعذر نمازیں قضا کرنے پر اللہ تعالی کے حضور توبہ واستغفاربھی لازم اور ضروری ہے، لہذا ایک وقت میں جتنی قضا نمازیں پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے، اور قضا نمازوں کی جلدازجلد ادائیگی کے لئے اگر وہ رکوع،سجدہ کی تسبیحات اور قراءت کو مختصر کرے، تو اس کی بھی گنجائش ہے، اور وتر کی نماز میں دعاءِ قنوت کے بجائے کوئی مختصرسی دعاء " رب اجعلنی مقیم الصلاة...الخ " پڑھ کر وتر ادا کی جاسکتی ہے، اس لئے اگر سائلہ کے ذمہ بھی بہت ساری قضا نمازیں باقی ہوں، تو مندرجہ بالا طریقہ کے مطابق ان کی جلدازجلد ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :ثم الركن ما يكون فرضا داخل الماهية الخ
وفی حاشية ابن عابدين رد المحتار : (قوله: داخل الماهية) يعني بأن يكون جزءا منها يتوقف تقومها عليه، والماهية ما به الشيء هو هو، سميت بها لأنه يسأل عنها بما هو.(1/ 94)۔
وفیه ایضاً: وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية۔(2/66)۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري: وأما دعاؤه فليس فيه دعاء مؤقت كذا ذكر الكرخي في كتاب الصلاة لأنه روي عن الصحابة أدعية مختلفة في حال القنوت ولأن المؤقت من الدعاء يذهب بالرقة كما روي عن محمد فيبعد عن الإجابة ولأنه لا يؤقت في القراءة لشيء من الصلوات ففي دعاء القنوت أولى وقال بعض مشايخنا المراد من قوله ليس فيه دعاء مؤقت ما سوى اللهم إنا نستعينك لأن الصحابة اتفقوا عليه فالأولى أن يقرأه ولو قرأ غيره جاز(2/ 45)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40101کی تصدیق کریں
0     971
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات