کرسی پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
بغیر مجبوری کےکرسی پربیٹھ کر فرض نماز اداکرنا درست نہیں اور اس سے نماز بھی ادانہ ہوگی، اس لیے بلاعذر اور سخت بیماری کے کرسی پر فرض نماز پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر کسی شخص کوواقعۃً کوئی بیماری یا عذر ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ بھی اپنی ہمت و طاقت کے بقدر قیام کرے اور اس کے بعد کرسی پر بیٹھے، اور اگر بالکل قیام کرنے کی طاقت نہ ہو تو نماز کے شروع ہی سے کرسی پر بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
كما في الدر المختار: (من تعذر عليه القيام) أي كله (لمرض) حقيقي وحده أن يلحقه بالقيام ضرر به يفتى (قبلها أو فيها أي الفريضة (أو) حكمي بأن خاف زيادته أو بطء برئه بقيامه أو دوران رأسه أو وجد لقيامه ألما شديدا) أو كان لو صلى قائما سلس بوله أو تعذر عليه الصوم كما مر (صلى (قاعدا ولو مستندا إلى وسادة أو إنسان فإنه يلزمه ذلك على المختار (كيف شاء الخ (ج 2 ص 97) -