میرا ایک مسئلہ ہےکہ میرے والد ضعیف ہیں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کا پانی بہت بہتا ہے وہ دوا بھی لیتے ہیں، کبھی وہ قمیض سے بھی صاف کر لیتے ہیں آج مولوی صاحب نے کہا کہ آنسوؤں کا پانی نا پاک ہوتا ہے برائے مہر بانی رہنمائی فرما ئیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
آنکھوں سے نکلنے والا وہ پانی جو آنکھیں دکھے بغیر نکلتا ہے اور اسی طرح وہ پانی جو آنکھوں کے دکھنے کی وجہ سے نکلتا ہو لیکن صاف ہو، تو صحیح قول کے مطابق وہ نجس نہیں اور اس سے وضوء بھی نہیں ٹوٹتا ،البتہ آنکھیں دکھنے کی وجہ آنکھوں سے نکلنے والا پانی جو اپنی اصل حالت سے خون یا پیپ کی طرح متغیر ہو چکا ہو وہ ناپاک ہے اور اس سے وضو ء ٹوٹ جائے گا۔