کیا ہم حالتِ جنابت میں ناخن اور بال (سر اور جسم کے دیگر بال) کاٹ سکتے ہیں؟ یا ہم پہلے غسل کریں اور بعد میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟ رہنمائی کریں۔
جنابت کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا مکروہ ہے، اس لیے حالتِ جنابت میں بال اور ناخن کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہیے، بلکہ پہلے غسل کرکے پاکی حاصل کرے اس کے بعد بال اور ناخن کاٹے۔
کما فی الهندیة: حلق الشعر حالة الجنابة مکروه وکذا قص الاظافیر. کذا فی الغرائب. (۵/ ۳۵۸) واللہ اعلم بالصواب!