السلام عليكم !
جناب والا !میں کنوارہ ہوں اور میرا نکاح حج سے ایک مہینہ پہلے ہوگا ، کیایہ جائز ہے کہ میں اپنے اور اپنی بیوی کے حج کے فارم وغیرہ ابھی پُر کر کے ویزے کا کام شروع کردوں ؟ تاکہ نکاح کے بعد ہم دونوں حج پر ایک ساتھ جاسکیں ،اگر اس وقت فارم پُر کریں گے تو بہت دیر ہوجائے گی ۔
اگر اس وقت تک عقدِ نکاح یقینی ہو تو ابھی سے حج فارم پُر کرنے میں حرج نہیں ۔
کما فی المشکوٰۃ : وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو محرم» اھ (2/773)۔