نجاسات اور پاکی

نیند سے بیدار ہونے کے بعد انڈروئیر پر تری دیکھنے سے غسل کا حکم

فتوی نمبر :
38468
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

نیند سے بیدار ہونے کے بعد انڈروئیر پر تری دیکھنے سے غسل کا حکم

جناب مجھے پیشاب کے قطروں کا مسئلہ ہے ، اور نمازیں بھی پوری پڑھتا ہوں ، مگر فجر کی نماز قضاء کر تا ہوں ، جب میں جاگتا ہوں، تو میرے انڈرویئر پر کبھی پیشاب کا ہلکا سا نشان ہوتا ہے، اور کبھی وہ گاڑھا ہوتا ہے، کیا میں بغیر غسل کیے صرف کپڑے تبدیل کر کے فجر کی نماز اور قرآن پڑھ سکتا ہوں ؟ میں نے ایک دو مر تبہ علاج بھی کروایا ہے ، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو اگر اس بات کا یقین ہو کہ انڈرویئر پہ موجود دھبہ منی کا نہیں ہے ، اور اسے احتلام بھی یاد نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائل کو غسل کرنے کی ضرورت نہیں ، بلکہ فقط انڈرویئر اتار کر یا اس پر موجود دھبے کو دھو کر پاک کرنے کے بعد ، فجر کی نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في حاشية ابن عابدين : (قوله : منيا أو مذيا) اعلم أن هذه المسألة على أربعة عشر وجها ؛ لأنه إما أن يعلم أنه مني أو مذي أو ودي أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة ، (إلى قوله) و لا يجب اتفاقا فيما إذا علم أنه ودي مطلقا ، و فيما إذا علم أنه مذي أو شك في الأخيرين مع عدم تذكر الاحتلام اھ (1/ 163)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38468کی تصدیق کریں
0     849
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات