(+92) 0317 1118263

لباس کے آداب و احکام

خواتین کے تنگ اونچے پاجامے اور اسکرٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت

فتوی نمبر :
37717
| تاریخ :
2019-07-06

خواتین کے تنگ اونچے پاجامے اور اسکرٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت

کیا ایسی فیکٹری میں ملازمت کرنے کی گنجائش ہے جس میں شریعت کے لحاظ سے غیر موزوں کپڑے تیار کئے جاتے ہوں، جیسے خواتین کیلئے تنگ پاجامے، اونچے پاجامے اور اسکرٹ وغیرہ، فیکٹری میں مردوں کیلئے ایسی جینزبھی تیار کی جاتی ہیں جو پہننا جائز ہو، نیز ان کی پراڈکٹس بیرون ممالک بھی بھیجی جاتی ہیں جہاں ممکن ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے سامنے ان کپڑوں کو پہننے کے بجائے عوامی مقامات پر سب کے سامنے استعمال کریں گی، میں مرچنڈائزر (سوداگری) کا کام کرتی ہوں اور سلائی ہونے تک تیاری کے ہر مرحلہ میں اپنا کردار ادا کرتی ہوں، برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں کہ میری آمدنی حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کپڑے کی مذکور فیکٹری میں ملازمت کی جو نوعیت سوال میں درج ہے اس کے مطابق ایسی ملازمت اختیار کرنے کی تو گنجائش ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے، مگر خواتین کیلئے ایسی کوئی بھی جائز ملازمت اختیار کرنے کی شرط یہ ہے کہ ملازمت کی جگہ میں مکمل پردے کا اہتمام ہو اور آنے جانے کے راستے بھی محفوظ ہوں تو ایسی ملازمت اختیار کرنا ان کیلئے بھی جائز ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: تحت (قولہ وجاز تعمیر کنیسۃ) قال فی الخانیۃ: ولو أجر نفسہ لیعمل فی الکنیسۃ ویعمرھا لا بأس بہ لأنہ لا معصیۃ فی عین العمل۔ واللہ سبحانہ أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37717کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )