احکام نماز

فوت شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ

فتوی نمبر :
37663
| تاریخ :
2019-06-22
عبادات / نماز / احکام نماز

فوت شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ

میرے والدمرحوم کے اُوپر 28 روزے اور 14 دن کی نمازیں قضا ہیں جو کہ بیماری کے باعث قضا ہوئےتھے،رہنمائی فرمائیں تاکہ ہم اپنے والد مرحوم کے ذمے بقایا روزوں اور نمازوں کے کفارہ ادا کرسکیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کے والد نے اگر اپنی قضاء شدہ نمازوں اور روزوں کے متعلق وصیت نہ کی ہو تو سائل اور اس کے دیگر بہن بھائیوں کے ذمہ ان کا فدیہ ادا کر نالازم نہیں، البتہ اگر سائل بطور ِ تبرع قضاء نمازوں اور روزوں کا فدیہ دینا چاہے تو شرعاً یہ جائز اور درست ہے اس سے ان شاء الله سائل کے والد اُخروی مواخذہ سےسبکدوش ہو جائیں گے ۔ جبکہ ہر نماز اور وتر کو ملا کر یومیہ چھ نمازوں اور روزوں میں سے ہر ایک کےبدلے بقدر صدقہ فطر پونے دوسیر گندم یا اس کی قیمت بطور فدیہ ادا کرنا ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة ( وكذا حكم الوتر) والصوم اهـ ( ج ۲ ص ۷۲)-
وإن لم يوص لورثته وتبرع بعض الورثة يجوز ويدفع عن كل صلاة نصف صاع حنطة اهـ ( ج ۱ ص (۱۲۴) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37663کی تصدیق کریں
1     903
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات