السلام علیکم! میرا نام محمد وکیل ہے اور میں لاہور کینٹ کا رہائشی ہوں، ایک دو مسائل پوچھنے ہیں، راہ نمائی فرمائیں:
۱۔ کیا ہم سجدے میں تسبیح کے بعد کوئی دعا مانگ سکتے ہیں؟ یہ جائز ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں ، اور اگر مانگ سکتے ہیں تو کونسی نماز میں مانگ سکتے ہیں ، فرض، سنت یا نفل؟
۲۔ہم لوگ اگر قمیص کے بازو فولڈ کرکے نماز پڑھتے ہیں، یا نماز سے پہلے پینٹ کے پائنچے نیچے سے فولڈ کر لیتے ہیں تاکہ ٹخنے نظر آئیں، یوں بازو یا پائنچے فولڈ کرکے نماز ہوتی ہے یا نہیں ؟ فولڈ کرنے چاہیۓ ؟ راہ نمائی فرمائیں۔
۱۔ سنن و نوافل میں اگر کوئی شخص سجدہ کی تسبیحات کے بعد عربی زبان میں مسنون دعائیں پڑھنے کا اہتمام کرے تو ایسا کرنا جائز ہے، البتہ فرائض میں فقط سجدہ کی تسبیحات پر اکتفاء کرنا چاہیۓ۔
۲۔جبکہ نماز آستین چڑھا کر نماز پڑھنے کو فقہاءِ کرام نے مکروہ لکھا ہے ، اس لۓ اس سے احتراز کرنا چاہیۓ، البتہ ٹخنے کھولنے کے لۓ پائنچے فولڈ کرنا جائز ہے اس سے نماز میں کوئی کراہت نہیں آتی۔
فی صحيح مسلم : حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ، قال : سألت عائشة أم المؤمنين ، بأي شيء كان نبي الله صلى الله عليه و سلم يفتتح صلاته إذا قام من الليل؟ قالت : كان إذا قام من الليل افتتح صلاته : «اللهم رب جبرائيل، (إلی قوله) و إذا سجد، قال: «اللهم لك سجدت ، و بك آمنت ، و لك أسلمت ، سجد وجهي للذي خلقه ، و صوره ، و شق سمعه و بصره ، تبارك الله أحسن الخالقين» اھ (1/ 534)۔
و فیہ أیضاً : عن مطرف بن عبد الله بن الشخير ، أن عائشة نبأته أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يقول : «في ركوعه و سجوده سبوح قدوس ، رب الملائكة و الروح» اھ (1/ 353)۔
و فی الدر المختار : و كذا لا يأتي في ركوعه و سجوده بغير التسبيح (على المذهب) و ما ورد محمول على النفل اھ (1/ 505)۔
و فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله محمول على النفل) أي تهجدا أو غيره خزائن . (1/ 506)۔
و فی صحيح البخاري : عن أبي هريرة رضي الله عنه ، عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : «ما أسفل من الكعبين من الإزار ففي النار» اھ (7/ 141)۔
و فی الدر المختار : (و) كره (كفه) أي رفعه و لو لتراب كمشمر كم أو ذيل اھ (1/ 640)۔
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله كمشمر كم أو ذيل) أي كما لو دخل في الصلاة و هو مشمر كمه أو ذيله ، (إلی قوله) و هذا لو شمرهما خارج الصلاة ثم شرع فيها كذلك ، أما لو شمر و هو فيها تفسد لأنه عمل كثير اھ (1/ 640)۔