تراویح

گھر میں تراویح پڑھاتے وقت ، بیٹے(امام) کو اس کی والدہ کا لقمہ دینا

فتوی نمبر :
37581
| تاریخ :
2019-05-22
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

گھر میں تراویح پڑھاتے وقت ، بیٹے(امام) کو اس کی والدہ کا لقمہ دینا

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک مسئلہ کا جواب چاہیۓ کہ گھر میں تراویح کی جماعت ہوتی ہے؟ اور صرف محرم رشتہ دار اس میں شریک ہیں ، یعنی شوہر ، بیوی ، بیٹے اور بیٹیاں، اس صورت میں اگر بیٹا نماز کے دوران غلطی کرتا ہے تو کیا اس کی والدہ اس کو لقمہ دے سکتی ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گھر میں تراویح پڑھنے کی صورت میں حافظ صاحب کو چاہیۓ کہ اپنے لۓ کسی مرد سامع کا انتظام کرے، تا کہ غلطی آنے کے صورت میں وہ اُسے لقمہ دے ، لیکن اگر حافظ صاحب نے ’’سامع ‘‘ کا انتظام نہ کیا ہو اور اس کی اقتداء میں محرم خواتین نماز ادا کر رہی ہوں اور کوئی غیر محرم مرد نہ ہو ، تو حافظ صاحب سے قرأت میں غلطی پیش آنے کی صورت میں اس کی والدہ یا کسی اور عورت کو لقمہ دینے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين : (قوله و صوتها) معطوف على المستثنى يعني أنه ليس بعورة ح (قوله على الراجح) عبارة البحر عن الحلية أنه الأشبه . و في النهر و هو الذي ينبغي اعتماده . و مقابله ما في النوازل : نغمة المرأة عورة ، و تعلمها القرآن من المرأة أحب . قال - عليه الصلاة و السلام - «التسبيح للرجال ، و التصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل . اهـ . و في الكافي : و لا تلبي جهرا لأن صوتها عورة ، و مشى عليه في المحيط في باب الأذان بحر . قال في الفتح : و على هذا لو قيل إذا جهرت بالقراءة في الصلاة فسدت كان متجها ، و لهذا منعها - عليه الصلاة و السلام - من التسبيح بالصوت لإعلام الإمام بسهوه إلى التصفيق اهـ و أقره البرهان الحلبي في شرح المنية الكبير ، و كذا في الإمداد ؛ ثم نقل عن خط العلامة المقدسي : ذكر الإمام أبو العباس القرطبي في كتابه في السماع : و لا يظن من لا فطنة عنده أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نريد بذلك كلامها ، لأن ذلك ليس بصحيح ، فإذا نجيز الكلام مع النساء للأجانب و محاورتهن عند الحاجة إلى ذلك ، و لا نجيز لهن رفع أصواتهن و لا تمطيطها و لا تليينها و تقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن و تحريك الشهوات منهم ، و من هذا لم يجز أن تؤذن المرأة . اهـ . قلت : و يشير إلى هذا تعبير النوازل بالنغمة اھ (1/ 406)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37581کی تصدیق کریں
1     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات