احکام نماز

یاداشت کھونے والے شخص کےلیے نماز کاحکم

فتوی نمبر :
37475
| تاریخ :
2019-04-28
عبادات / نماز / احکام نماز

یاداشت کھونے والے شخص کےلیے نماز کاحکم

میرے دادا بہت بوڑھے ہیں اور وہ ایسی بیماری میں مبتلا ہیں ، جو اس کی یاداشت کو بہت کمزور کررہی ہے، جس کی وجہ سے وہ چیزوں اور لوگوں کو اکثر بھولتے رہتے ہیں، بسا اوقات وہ نماز کے لیے کھڑ ے ہوتے ہیں اور ختم کرنے سے پہلے وہ کسی دوسرے کام میں لگ جاتے ہیں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایسے شخص کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ کیا اس پر نماز پڑھنالازم ہے یا وہ اس کی قضاء کرے یا وہ ان نمازوں کا کفارہ ادا کرے جو اس نے چھوڑی ہوں اس کے بھولنے کی بیماری کی وجہ سے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دادا کی بیماری اگر واقعۃً اس حد تک پہنچ چکی ہو کہ اس کو کوئی چیز یاد نہیں رہتی ہو، ہر بات بھول جاتے ہوں چنانچہ وہ نماز میں کھڑے ہوکر کسی اور کام میں مشغول ہو جاتے ہوں اور نماز پڑھنا بھول جاتے ہوں اور وقت میں صحیح طرح نماز کی ادائیگی کا بالکل موقع نہ ملتا ہو تو ایسی صورت میں اس پر نماز کی ادائیگی شرعاًلازم نہیں، البتہ اگر وہ کسی اور کے بتانے سے نماز پڑھ سکتا ہو تو بہتر یہ ہے کہ وہ اس کی تلقین سے نماز پڑھتارہے، اور اس پر ان نمازوں کی نہ قضاء ہے اور نہ ہی فدیہ کی وصیت کرنالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى الدر المختار: (ولو اشتبه على مريض أعداد الركعات والسجدات لنعاس يلحقه لا يلزمه الأداء) ولو أداها بتلقين غيره ينبغي أن يجزيه كذا في القنية الخ.
وفى الشامية: (قوله ولو اشتبه على مريض إلخ) أي بأن وصل إلى حال لا يمكنه ضبط ذلك، وليس المراد مجرد الشك والاشتباه لأن ذلك يحصل للصحيح (قوله ينبغي أن يجزيه) قد يقال إنه تعليم وتعلم وهو مفسد كما إذا قرأ من المصحف أو علمه إنسان القراءة وهو في الصلاة ط.قلت: وقد يقال إنه ليس بتعليم وتعلم بل هو تذكير أو إعلام فهو كإعلام المبلغ بانتقالات الإمام فتأمل.(319/1)۔
وفیه ایضاً: (قوله بأن زادت على يوم وليلة) أما لو كانت يوما وليلة أو أقل وهو يعقل، فلا تسقط بل تقضى اتفاقا وهذا إذا صح، فلو مات ولم يقدر على الصلاة لم يلزمه القضاء حتى لا يلزمه الإيصاء بها(الی قولہ) (قوله في ظاهر الرواية) وقيل لا يسقط القضاء بل تؤخر عنه إذا كان يعقل وصححه في الهداية وهو من أهل الترجيح لكن خالف نفسہ فی کتابہ التنجیس۔(99/2)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37475کی تصدیق کریں
0     626
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات