مباحات

کیاگرمی کے موسم سے نفرت کا اظہار کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
37364
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیاگرمی کے موسم سے نفرت کا اظہار کرنا جائز ہے ؟

اگر کوئی شدید گرمی میں تنگ آکر گرمی سے نفرت کا اظہار کرے تو کیاوہ اللہ کی نشانی سے نفرت کا اظہار کر رہا ہے ؟ میں اس بارے میں بہت تشویش میں مبتلا ہوں، اس کا کیا حکم ہے ؟ ہم اکثر گرمی میں بہت تنگ ہوتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی موسم سے تنگ آکر اس کو کچھ کہنے سے اللہ تعالی کی نشانیوں سے نفرت کا اظہار تو نہ ہو گا ،البتہ گرمی ، سردی کو بنانےاور بھیجنے والے کی طرف نسبت کر کے کچھ کہا جائے تو پھر اندیشہ کفر کا ہے،جس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشكاة المصابيح : وعن أبي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله ﷺ قال الله تعالى يؤذيني ابن آدم يسب الدهر وانا الدهر بيدى الأمر اقلب الليل و والنهار متفق عليه اھ (13/1)
و في مرقاة المفاتيح : تحت قوله ( يسب الدهر) يعنى ظنا منه أن الدهر يعطى و يمنع ويضر وينفع( الى قوله) الأظهر أن معناه انا فاعل ما يضاف الى الدمر من الخير والشر والمسرة و المساءة فاذا سببتم الذي تعتقدون انه فاعل ذلک فقد سببتموني (181/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37364کی تصدیق کریں
0     469
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات