نجاسات اور پاکی

تین مرتبہ کپڑوں کو دھونے کے بعد منی کا اثر باقی رہنے سے کپڑوں کی پاکی کا حکم

فتوی نمبر :
37027
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

تین مرتبہ کپڑوں کو دھونے کے بعد منی کا اثر باقی رہنے سے کپڑوں کی پاکی کا حکم

اگر کپڑوں کو تین مرتبہ دستیاب شدہ صرف کے ساتھ دھونے کے بعد بھی اس پر منی اور مذی کے اثرات نظر آرہے ہوں ، تو کیا وہ نماز اور دیگر عبادات کے لئے پاک شمار ہوں گے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کپڑوں کو تین مرتبہ دھو کر ہر مرتبہ نچوڑ دیا جائے تو کپڑے پاک شمار ہوں گے ، اگرچہ کپڑوں سے منی یا مذی کا دھبہ نہ اترے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی رد المحتار : تحت (قوله فالحاصل ان زوال الاثر شرط فی کل موضع مالم یشق کیفما کان التطھیر و بأی شیئ کان فلیحفظ ذلک اھ (3/332)۔
و فیه ایضاً : و أما فی الثالث ، فان کان مما یمکن عصرہ کا لثیاب فطھارته بالغسل و العصر الیٰ زوال المرئیة و فی غیرھا بتثلیثھا اھ (3/332)۔
و فی الفتاوی الھندیة : و إزالتها إن كانت مرئية بإزالة عينها و أثرها إن كانت شيئا يزول أثره و لا يعتبر فيه العدد ، كذا في المحيط فلو زالت عينها بمرة اكتفى بها و لو لم تزل بثلاثة تغسل إلى أن تزول ، كذا في السراجية اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37027کی تصدیق کریں
1     1007
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات