پانی کی ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ بتادیں۔
پانی کی ٹینکی اگر دہ دردہ سے کم ہو اور اس میں کوئی ناپاک چیز گر جائے تو اس کو پاک کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ٹینکی کا سارا پانی نکال کر اسے پاک پانی سے دھو کر پاک کردیا جائے ، پھر اس میں پاک پانی ڈالا جائے ، جبکہ دوسرا طریقہ یہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے کہ ٹینکی کی ایک جانب سے پانی داخل کیا جائے ، جب وہ بھر کر دوسری جانب سے نکلنا شروع ہو جائے تو اس طرح سے بھی ٹینکی پاک ہو جائے گی۔
كما في الدر المختار : بخلاف نحو صهريج و جب حيث يهراق الماء كله الخ
و في رد المحتار : تحت(قوله یہراق الماء كله ( اقول و هل يطهر بمجرد ذالك ام لابد من غسله بعده ثلاثا و الظاهر الثانى اھ (1/216)۔
و فى التاتارخانية : حوض صغير تنجس ماءه فدخل الماء الطاهر فيه من جانب و سأل ماء الحوض من جانب آخر كان الشيخ الامام الفقيه ابو جعفر رحمه الله يقول : لما سال ماء الحوض من الجانب الآخر يحكم بطهارة الحوض (الى قوله) و من المشائخ من شرط خروج مثل ما كان في الحوض من الماء النجس مرة واحدة و في الظهيرية و الصحيح انه يطهر و ان لم يخرج مثل ما فيه و فى النوازل و به ناخذ اھ
(1/177)۔