نجاسات اور پاکی

کیاشراب پینے سے زبان چالیس دن تک ناپاک رہتی ہے ؟

فتوی نمبر :
36398
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیاشراب پینے سے زبان چالیس دن تک ناپاک رہتی ہے ؟

کیا شراب یا چرس پینے سے یا کوئی اور ایسا نشہ کرنے سے جس سے انسان ہوش میں نہ رہے کچھ مدت کیلئے توکیا اس سے زبان 40 دن تک ناپاک رہتی ہے اور اس دوران عبادت کا کیا مقام رہے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شراب یا اس طرح کی کوئی ناپاک چیز کے پینے سے اسی وقت زبان ناپاک ہو جاتی ہے، مگر پانی سے منہ صاف کرنے سے پاک ہو جاتا ہے ، اس لئے چالیس دن زبان ناپاک رہنے کا قول غلط ہے ، اسی طرح شرابی کی نماز ادا ہو جاتی ہے، مگر اس پر جو ثواب ملنا تھا وہ نہیں ملتا ، جب تک توبہ نہ کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية : ( منها ) الغسل یجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر یمکن ازالتھا به كالخل وماء الورد ونحوها اذا عصر انعصر (8/41) ۔
و في بذل المجهود : عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال كل خمر خمر وكل سکر حرام، ومن شرب مسکرا نجست صلوته اربعین صباحاً فان تاب تاب اللہ علیہ الخ ۔وفيه تحت قوله نجست ای نقصت صلوته اربعین صباحا الى لم تثمر البركات وان سقط الفرض عن ذمتہ (5/333) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36398کی تصدیق کریں
0     1614
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات