احکام نماز

دو یا چھ ماہ کے دن رات والے علاقوں میں نماز اور روزے کاحکم

فتوی نمبر :
36381
| تاریخ :
2019-01-10
عبادات / نماز / احکام نماز

دو یا چھ ماہ کے دن رات والے علاقوں میں نماز اور روزے کاحکم

میرا نام رشید میر ہے , میرا سوال اس بارے میں ہے کہ قرآن و حدیث میں دن رات کی نماز کا ذکر ہے ، حدیث میں بھی دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں اور روزے کا بھی ذکر ہے کہ صبح صادق سے پہلے یعنی روشنی واضح ہونے سے پہلے روزہ بندکر لینا ہے، اورسورج غروب ہونے کے بعد افطار کرنا ہے، سوال یہ ہے کہ جن ممالک میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا ہے، جیسا کہ ناروے ہے اس میں مئی سے جولائی تک تقریبا چھہتر دن سورج غروب نہیں ہوتا، اور بعض میں چھ ماہ کی رات ہوتی ہے اور چھ ماہ کادن، اس صورت میں نمازیں کتنی پڑھنی پڑیں گی، اور روزے کیسے رکھے جائیں گے، اگر سورج غروب ہی نہیں ہوتا، پھر کیا حکم ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جن مقامات پر دو مہینے کی رات اور دو مہینے کا دن ہوتا ہے یا چھ مہینے کی رات اور چھ مہینے کا دن ہوتا ہے، وہاں یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس کے اطراف کے قریبی مقامات میں جو مقامات ایسے ہیں کہ انہی دنوں میں وہاں رات دن کا مجموعہ چوبیس گھنٹوں پرمشتمل ہوتا ہے ان مقامات میں کونسا مقام بہ نسبت دوسرے مقامات کے , اس مقامِ کے نسبتا قریب تر ہے اس معمول کے طلوع و غروب والے مقام کے حساب سے اس طویل النہار واللیل کا حساب ہوگا ، یعنی معمول کے مقام میں نماز فجر کے جتنے گھنٹے بعد ظہر کی نماز ہوتی ہے اتنے ہی گھنٹوں کے بعد اس طویل النهار واللیل مقام میں ظہر پڑھیں گے اسی طرح اور نمازیں بھی اسی حساب سے اس طویل رات یا طویل دن میں دو مہینوں یاچھ مہینوں کی نمازیں گھنٹوں کے حساب سے پڑھیں گے، اسی طرح روزہ وافطار گھنٹوں کے حساب سے ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح : عَنْ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّجَّالَ (الى قوله) قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا لَبْتُهُ فِي الْأَرْضِ؟ قَالَ: أَرْبَعِونَ يَوْمًا، يَوْمٌ كَسَنَةٍ ، وَيَوْمٌ كَشَهْرٍ ، وَيَوْمٌ كَجُمُعَةٍ وَسَائِرُ أَيَّامِهِ كَأَيَّامِكُمْ»، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فذالك اليَوْمَ الَّذِي كَسنَةِ أَيكْفِينَا فِيهِ صَلَاةُ يَوْمٍ؟ قَالَ:«لَا اقْدُرُوا لَهُ قدره» الخ (٢ /٤٧٣)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36381کی تصدیق کریں
1     1625
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات