کسی جگہ ایک درہم سے کم منی لگ جائے اور وہ خشک ہوجائے تو اگر اس پر گیلے ہاتھ لگ جائیں تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائیں گے؟
واضح ہوکہ کسی جگہ منی لگنے اور اس کے خشک ہونے کے بعد اس پر گیلے ہاتھ لگنے سے اگر ہاتھ پر نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو تو اس سے ہاتھ ناپاک نہیں ہوتے ، البتہ نجاست کا اثر ظاہر ہو تو اس صورت میں ہاتھوں کو دھونا لازم ہوگا۔
کما فی الفتاوی الھندیة : إذا نام الرجل على فراش فأصابه مني و يبس فعرق الرجل و ابتل الفراش من عرقه إن لم يظهر أثر البلل في بدنه لا يتنجس الخ (1/47)۔
و فی الفتاوی التاتارخانیة : و اذا نام الرجل علیٰ فراش قد أصابه منی و یبس فعرق الرجل و ابتل الفراش من عرقه ان لم یصب ببلل الفراش جسدہ لایتنجس جسدہ و ان أصاب ببلل الفراش جسدہ یتنجس جسدہ اھ (1/293)۔