نجاسات اور پاکی

وساوس سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
35069
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

وساوس سے بچنے کا طریقہ

السلام علیکم! میری بہت ساری چیزیں ناپاک ہوئی ہیں ، مثلاً فارغ پانی کی بوتلیں ، مسجد کی صفائی دروازے واش روم میں رکھے ہوئے لوٹے ، کھانے کے برتنوں وغیرہ وغیرہ ، اب میں ہر وقت ٹینشن میں رہتا ہوں ، نماز میں دل نہیں لگتا ، ہر چیز ناپاک لگتی ہے ، کوئی بھی گیلی چیز کسی جگہ لگ جائے تو سوچتا رہتا ہوں کہ یہ پاک ہے یا ناپاک ، براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں اور آسان حل بتائیں کہ ناپاک چیز کو پاک کیسے کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال سے معلوم ہوتاہے کہ سائل وساوس کا شکار ہے ، اسلئے اس کو ہر چیز گندی اور ناپاک نظر آتی ہے ، لہذا اس کو وساوس میں مبتلا ہوکر اپنی عبادت کو خراب کرنےسے اجتناب چاہیئے ، جبکہ ان وساوس سے نجات کا طریقہ یہ ہے کہ وضوء ، غسل میں یا کسی ناپا ک چیز کو دھونے میں سنت طریقہ پر عمل کرتے ہوئے تین بار دھوئے تو اس سے پاکی حاصل ہوجائے ، اس کے بعد اگر دل میں ناپاکی کا خیال آوے تو اس کی طرف بلکل دھیان نہ دے کہ وہ شیطان کی طرف سے اس کی عبادت خراب کرنے کے کوشش ہے ، چنانچہ اس طریقہ پر عمل کرنےسے ان شاء اللہ جلد ہی وساوس جاتے رہیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح : و ذکر الجزری فی الحصن بلفظ : ما من آدمی الا ولقلبه بیتان فی أحدھما الملک و فی الآخر الشیطان فاذا ذکر اللہ خنس و اذا لم یذکر اللہ وضع الشیطان منقارہ فی قلبه و وسوس له (5/44)
و فی الدر المختار : (و كذا يطهر محل نجاسة) أما عينها فلا تقبل الطهارة (مرئية)
بعد جفاف كدم (بقلعها) أي : بزوال عينها و أثرها و لو بمرة أو بما فوق ثلاث في الأصح اھ (1/328)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35069کی تصدیق کریں
1     825
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات