احکام نماز

کیا پانچ نمازوں کی سنتیں اور نفل گھر پر ادا کرنا درست ہے؟

فتوی نمبر :
350
| تاریخ :
2004-05-10
عبادات / نماز / احکام نماز

کیا پانچ نمازوں کی سنتیں اور نفل گھر پر ادا کرنا درست ہے؟

السلام علیکم! محترم مفتی صاحب! کیا پانچ نمازوں کی سنتیں گھر پر ادا کرنا درست ہے؟ نیز اس سے ثواب میں کوئی کمی تو نہیں آتی؟ نیز نفل نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فرائض کے علاوہ سنت اور نفل نمازوں کا اپنے گھر ادا کرنا زیادہ افضل ہے، لہٰذا آپ بلاشبہ یہ نمازیں گھر پر بھی ادا کر سکتے ہیں اور اس سے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 350کی تصدیق کریں
0     1091
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات