نجاسات اور پاکی

قطروں کی بیماری کی وجہ سے انڈوئیر میں ٹشو رکھنا اور اس پر لگے خشک شدہ قطروں کے ساتھ نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
34926
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

قطروں کی بیماری کی وجہ سے انڈوئیر میں ٹشو رکھنا اور اس پر لگے خشک شدہ قطروں کے ساتھ نماز پڑھنا

میرا مسئلہ پیشاب کے بعد قطروں کا ہے ، کافی دیر انتظار کرتا ہوں پیشاب کے بعد ، مگر پھر بھی جب نماز سے فارغ ہوتا ہوں تو کچھ پیشاب کے قطرے خارج ہو چکے ہوتے ہیں ، میں کپڑوں کو پاک رکھنے کے لۓ " انڈرویئر "نماز کے اوقات میں پہنتا ہوں اور عضو کو ٹشو سے لپیٹے رکھتا ہوں اور ہر نماز کے بعد ٹشو تبدیل کر کے وضو کرتا ہوں ، سوال یہ ہے کہ کیا ٹشو تبدیل کرنے کے بعد استنجاء کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟ کیونکہ ہر جگہ استنجاء کی جگہ نہیں ہوتی ، اور زیادہ تر جماعت کی نماز رہ جاتی ہے ، قطرے ٹشو پر خشک ہوجائیں اور میں اسی کے ساتھ دوسری نماز کے لۓ وضو بنا سکتا ہوں ، کیونکہ مجھے کسی نے بتایا کہ استنجاء کے لۓ پانی کا استعمال ضروری نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹشو پر پیشاب کے قطرے لگنے سے گیلا ہو کر قدرِ درہم سے زائد حصہ عضو کا تر کر دے ، تو ایسی صورت میں سائل کے لۓ اس حصے کو دھوئے بغیر نماز پڑھنا درست نہ ہوگا ، تاہم قدرِ درہم سے کم اور معمولی قطرے لگے ہوں اور وہ خشک ہونے کی وجہ سے معلوم بھی نہ ہوتے ہوں ، تو اس طرح معمولی قطروں کے لگنے کے باوجودبھی نماز ادا کرنا درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : النجاسة إن كانت غليظة و هي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة و الصلاة بها باطلة و إن كانت مقدار درهم فغسلها واجب و الصلاة معها جائزة و إن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة و إن كانت خفيفة فإنها لا تمنع جواز الصلاة حتى تفحش . كذا في المضمرات اھ (1/ 58)۔
و فی الفتاوى الهندية : فإذا أصاب الثوب أكثر من قدر الدرهم يمنع جواز الصلاة . كذا في المحيط اھ (1/ 46)۔
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله: و عفا الشارع) (إلی قوله) قال في شرح المنية : و لنا أن القليل عفو إجماعا ، إذ الاستنجاء بالحجر كاف بالإجماع و هو لا يستأصل النجاسة ، (إلی قوله) عن عمر أنه سئل عن القليل من النجاسة في الثوب فقال : إذا كان مثل ظفري هذا لا يمنع جواز الصلاة اھ (1/ 316)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حکمت السلاوسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34926کی تصدیق کریں
0     1202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات